Minorities in Pakistan enjoy full religious freedom and protection. They are almost completely free to observe their religious rituals

 


متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام  سکھ مذہب کے بانی بابا جی گورو نانک دیو جی کی جوتی جوت کی تقریبات جاری  نگر کیرتن کی تقریب گرودوارہ سری دربار صاحب کرتارپور میں منعقد  ہوئی تقریب میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمٰن،صوبائی وزیر اقلیتی امور و پردھان  سردار رمیش سنگھ اروڑہ ، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (PMU)  مینجمنٹ کے انچارج اور ایڈیشنل سیکرٹری شرائن سیف اللہ کھوکھر سمیت ،ممبران PSGPC کے علاوہ پاکستانی سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی نگر کیرتن کا جلوس گورودوارہ دربار صاحب سے شروع ہو کر پاک بھارت سرحد پر زیرو لائن لے جایا گیا جس میں مقامی سکھوں اور پی ایس جی پی سی کے عہدیداران نے شرکت۔ کی گورو نانک دیو جی کے ساتھی بھائی مردانہ کا مجسمہ نصب کیا جائے گااس موقع پر  سکھوں کی کتیر تعداد بھی شریک ہوگی تقریب میں راہداری سے گزرنے والے ہندوستانی یاتریوں کو گرو نانک دیو جی کے نام پر لگائے گئے 'بابا جی کے باغ' میں لگائے گئے پھلوں کا پرساد دیا جائے گا۔  کرتارپور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (PMU)  مینجمنٹ کے انچارج سیف اللہ کھوکھر نے بتایا کہ  گرو نانک دیو جی کے یوم جوتی کے موقع پر گرودوارہ صاحب کے باہر ’بھائی اجیتا جی بازار‘ میں بھائی مردانہ کا مجسمہ نصب کیا جا رہا ہے ، جوتی جوت کی تقریبات آ ج22 ستمبر کو بھوک اکھنڈ  کے ساتھ اختتام پزیر ہونگی۔

By-Ali Imran Chattha
Previous Post Next Post

نموذج الاتصال